مودی نے نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

نئی دہلی، ستمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں 29 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی کھیلوں (نیشنل گیمز) میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسٹرمودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 93ویں ایپی سوڈ کے ذریعے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر سے گجرات میں کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک بہت ہی خاص موقع ہے، کیونکہ یہ کئی برسوں کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ کووڈ کی وبا کی وجہ سے پچھلے ایونٹس کو منسوخ کرنا پڑا تھاوزیر اعظم نے ان کھیلوں مقابلےمیں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئےکہا، ” اس دن کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لئے میں ان کے بیچ میں ہی رہوں گا۔ آپ سب بھی اس میں شامل ہوں اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

Related Articles