خاتون ڈی جے کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے افریقی طلبہ کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ کا تحفہ

لندن،اپریل۔نائیجیریا کی میوزک پروڈیوسر فلورینس اوٹیڈولا نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم افریقی طلبہ کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم بطور تحفہ دے دی۔فلورینس کو ڈی جے کپی کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے افریقی اسٹڈیز میں ماسٹرز مکمل کیا ہے۔یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ’کپی فنڈ‘ سے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو غیر متوقع اور فوری مالی ضرورت کیلئے فنڈز مہیا کیے جاسکیں گے۔بین الاقوامی شہرت کی حامل 30 سالہ ڈی جے کپی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فنڈ قائم کرنے کا بنیادی مقصد ان طلبہ کیلئے ذرائع پیدا کرنا ہے جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ تعلیم جاری رکھی جاسکے۔واضح رہے کہ ڈی جے کپی نائیجیریا میں تیل کا کاروبار کرنے والے امیر ترین شخص کی صاحبزادی ہیں۔وہ اس سے پہلے بھی بچوں کے حقوق، بچیوں کی تعلیم اور معذور افراد کی تنظیموں کو بڑے بڑے عطیات دے چکی ہیں۔

Related Articles