وزیر اعظم نریندر مودی 10 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، مئی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم ناتھاواڑا میں شری ناتھ جی مندر جائیں گے اور صبح تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر وہ ناتھ واڑا میں مختلف ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، سہ پہرتقریباً سوا تین بجے، وزیر اعظم ابو روڈ میں برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس بھی جائیں گے۔
وزیر اعظم ناتھ واڑا میں پی ایم:وزیر اعظم5500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ان منصوبوں کی توجہ خطے میں بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے پر ہوگی۔ سڑک اور ریلوے کے شعبے کے منصوبے سامان اور خدمات کی نقل و حرکت میں بھی سہولت فراہم کریں گے، اس طرح کامرس اورتجارت کو فروغ ملے گا اور خطے کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔وزیر اعظم راجسمند اور ادے پور میں دو لین کے لئے اپ گریڈیشن کے لیے سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم عوام کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ادے پور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ گیج کنورڑن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور راجسمند میں ناتھ واڑا سے ناتھ واڑا ٹاؤن تک ایک نئی لائن کے قیام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔مزید برآں، وزیر اعظم قوم کوتین قومی شاہراہ پروجیکٹس وقف کریں گے، جن میں 114 کلومیٹر طویل چھ لین والی ادے پور سے قومی شاہراہ این ایچ48 کے شاملا جی سیکشن؛قومی شاہراہ 25 کے بار-بلارا-جودھ پور سیکشن کو پختہ کرنے کے ساتھ4 لین کو 110 کلومیٹر طویل اورچوڑااور مستحکم کرنے کے علاوہ قومی شاہراہ ای 58 کے سیکشن کے ساتھ 47 کلومیٹر دو لین لین شامل ہیں۔

Related Articles