پرینکا کی ہمت دیکھ کر کسانوں کو کچلنے والے ڈر گئے : راہل

نئی دہلی ، ستمبر۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپنی بہن اور اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو حوصلہ بڑھایا ، جنہیں لکھیم پور جاتے ہوئے سیتاپور میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ان کی ہمت دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ انصاف کی لڑائی ہے اور اس میں ہم ملک کے کسانوں کے ساتھ ہیں۔ کل لکھیم پور میں پیش آنے والا واقعہ کسانوں کا قتل عام ہے۔ اس واقعہ میں آٹھ کسانوں کو ایک گاڑی سے کچل ہلاک کردیا گیا تھا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’پرینکا ، میں جانتا ہوں کہ آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وہ آپ کی ہمت سے خوفزدہ ہیں۔ انصاف کے لیے اس عدم تشدد کی لڑائی میں ، ہم ملک کے انا داتا کو فتح دلائیں گے۔ لکھیم پور کسان قتل عام‘‘۔مسز وڈرا نے کہا’’بی جے پی حکومت کسانوں کو کچلنے کی سیاست کر رہی ہے ، کسانوں کو ختم کرنے کی سیاست کر رہی ہے۔‘‘انہوں نے لکھنؤ میں کہا کہ وہ متاثرین کے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے لکھیم پور جا رہی تھی۔ بعد میں پولیس نے اسے سیتا پور کے ہرگاؤں نامی گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تواری کو بھی حراست میں لیا ہے جو ان کے ساتھ لکھیم پور جا رہے تھے۔

Related Articles