مادھوری نے ممبئی میں سوا ارب سے زائد مالیت کا لگڑری اپارٹمنٹ خرید لیا
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی ‘ڈانسنگ کوئین’ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی کے علاقے ورلی میں 48 کروڑ روپے کا لگڑری اپارٹمنٹ خرید لیا، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً سوا ارب سے زائد بنتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس لکڑری اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا نظارہ بہت حسین ہے۔یہ پراپرٹی انڈیا بلز بلو پروجیکٹ میں واقع ہے اور ممکنہ طور پر 8 ستمبر کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ پانچویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کا رقبہ 5ہزار384 اسکوائر فٹ ہے جبکہ اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے لیے سات پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔انڈیا بلز بلو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اپارٹمنٹس کی کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں ایک خوبصورت سوئمنگ پول، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ، جم اور کرکٹ نیٹ دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ 1990 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔