ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہریتک روشن کیساتھ موجود پراسرار لڑکی کی شناخت ہوگئی

ممبئی،فروری۔ بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی لڑکی کا ہاتھ پکڑے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد مختلف طرح کی افواہیں اور تبصرے شروع ہوگئے، اب میڈیا نے بتایا کہ ہریتھک روشن کے ساتھ اداکارہ صبا آزاد تھیں۔یادرہے کہ ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ کی طلاق کو 7 سال کا عرصہ بیت چکا ہے جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں، بالی وڈ اداکار کو گزشتہ شب ممبئی کے ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ ایک ماسک پہنی لڑکی کا ہاتھ پکڑے نکل رہے تھے، لڑکی کو ہاتھ پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور وہاں سے روانہ ہوئے۔ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہریتھک کے معاشقے اور لڑکی شناخت پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن اور صبا آزاد کو کئی عرصے سے ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے اور دونوں میں قربتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔خیال رہے کہ صبا آزاد کا نام ’صبا سنگھ گریوال‘ ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکارہ اور تھیٹر ڈائریکٹر بھی ہیں۔

Related Articles