جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم کا چنئی میں انتقال

وزیراعلی اسٹالن نے اظہار تعزیت کیا

چنئی، اپریل۔ جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگن ناتھ مہتو کا جمعرات کی صبح چنئی کے ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اسپتال کی طرف سے آج یہاں جاری کردہایک بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر مہتو کو 14 مارچ کو ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد کل ای سی ایم او میں داخل کرا یاگیا تھا۔ وہ نومبر 2020 میں شدید کوویڈ اے آر ڈی ایس میں مبتلا تھے جس کے بعد انہیں سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی تھی اور ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں ان کے دونوں پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔ آنجہانی مہتو نے جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم کے طور پر اپنا کام دوبارہ شروع کیا تھا اور باقاعدہ طبی نگرانی میں اسمبلی کی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر صحت سبرامنیم نے اسپتال میں مسٹر مہتو کی میت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھی جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگن ناتھ مہتو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک ٹویٹ میں مسٹر اسٹالن نے کہا "یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ جھارکھنڈ کے اسکول ایجوکیشن کے وزیر مسٹر جگناتھ مہتو کا آج چنئی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ میں ان کے سوگوار خاندان اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

 

Related Articles