عامر خان دنیا کے عظیم اداکار ہیں، ترک اداکار براق دینیز

ممبئی،مئی۔ترکیہ کے مشہور و معروف اداکار براق دینیز نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو دنیا کا عظیم ترین اداکار قرار دیتے ہوئے ان کیلیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ ترک ڈرامہ ’دی شامران‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے پرکشش اور خوبرو اداکار براق دینیز ان دنوں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی آئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عامر خان صرف اداکار ہی نہیں بلکہ وہ بہت ساری دوسری سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اتنے ہی مشہور ہیں۔براق دینیز کے مطابق عامر خان بہت متاثر کن شخصیت کے حامل اور عہد ساز اداکار ہیں اور میں ان کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔

Related Articles