‘فْکرے 3’ کا شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کے ساتھ کلیش

ممبئی،مئی۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی فلم ‘جوان’ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد معروف بالی وڈ فلم فْکرے کے سیکوئل نے کلیش سے بچنے کے لیے ریلیز ملتوی کر کے تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ سب سے پہلے دو جون 2023 کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی بعدازاں ‘ریڈ چلیز پروڈکشنز’ کی جانب سے اتور کو اعلان کیا گیا کہ یہ فلم اب سات ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اس اعلان کے ساتھ ہی مشہور بالی وڈ فلم ‘فکرے’ کے سیکوئل اور ‘جوان’ کی ریلیز کے درمیان کلیش ہو گیا۔ ‘فکرے 3’ بھی سات ستمبر 2023 کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی۔بھارتی شوبز ویب سائٹ ‘بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق اب اس کلیش سے بچنے کے لیے ایکسل انٹرٹینمنٹ کمپنی کی جانب سے ‘فکرے 3′ کو 24 نومبر 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔’فکرے 3’ کی ہدایات مرگدیپ سنگھ لامبا نے دی ہیں جب کہ اس کی کاسٹ پچھلی دو فلموں والی ہی ہے جس میں رچا چڈھا، پلکت سمراٹ، علی فضل اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ نومبر میں ہی سلمان خان کی فلم ‘ٹائیگر 3’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سلمان خان کی یہ فلم 10 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles