بھارتی اداکارہ سومیا ٹنڈن کی بولڈ تصاویر، سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی ،مئی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سومیا ٹنڈن کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سومیا ٹنڈن نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں۔ سومیا ٹنڈن کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو سبز رنگ کے بولڈ لباس میں دلکش پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے حالیہ فوٹو شوٹ پر متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سومیا ٹنڈن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نت نئے فوٹو شوٹ سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

Related Articles