رنبیر کو عالیہ کی کون سی عادت پسند نہیں، اداکارہ نے بتادیا

ممبئی،مئی۔ بولی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر رنبیر کپور کو ان کا غصے میں چیخنا چلانا اور شورشرابا کرنا پسند نہیں ہے۔ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کپور خاندان کی بہو نے بتایا کہ رنبیرکپور بہت دھیمے اور ’ صوفیانہ ‘ مزاج کے مالک ہیں جب کہ انہیں بہت جلد غصہ آجاتا ہے اور ان کی یہی عادت رنبیر کو پسند نہیں ہے۔اس سوال پر کہ انہیں کس بات پر غصہ آتا ہے، کے جواب میں ’’ گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘جیسی فلم میں اپنی صلاحیتیں منوانیوالی اداکارہ نے کہا کہ جب وہ کوئی کام نہیں کرپاتیں تو انہیں غصہ آجاتا ہے اور وہ بآواز بلند اس کا اظہار کردیتی ہیں۔عالیہ کے بقول رنبیر کو ان کا غصے میں چیخنا چلانا اور شور شرابہ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے کیونکہ ان کی یہ عادت ان کے شوہر کو پسند نہیں ہے۔عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی گذشتہ برس 14 اپریل کو ہوئی تھی۔ ان کی چھ ماہ کی بیٹی بھی ہے۔دونوں اداکار کئی برسوں سے بولی وڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں مگر ہیرو اور ہیروئن کے طور پر ان کی پہلی فلم ’’ برہما سترا‘‘ان کی شادی کے بعد گذشتہ برس نومبر میں ریلیز ہوئی تھی۔

Related Articles