شاہ رخ خان نے بھارتی طالبات اور خواتین اساتذہ کی ویڈیو شیئر کردی

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے سْپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی طالبات اور خواتین اساتذہ کی ویڈیو شیئر کردی۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر رقص کرنے والی طالبات اور اساتذہ کی ویڈیو شیئر کی۔شاہ رخ خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ کتنی خوش قسمتی ہے کہ ایسے اساتذہ اور پروفیسرز ہیں جو ہمیں پڑھا سکتے ہیں اور ہمارے ساتھ تفریح بھی کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ نے صرف 26 دنوں میں عالمی سطح پر 1000 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔یاد رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

Related Articles