بالی ووڈ کے ٹائیگر کی پٹھان کی فیملی کے ساتھ امبانی کے ایونٹ میں انٹری

ممبئی،اپریل۔ بالی ووڈ کے ٹائیگر سلمان خان نے ایک ایونٹ میں شاہ رْخ خان کی فیملی کے ساتھ انٹری کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ نگری کے کئی ستارے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ممبئی میں بزنس مین مکیش امبانی کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئے۔اس تقریب میں شریک ہوتے ہوئے شاہ رْخ خان کی عدم موجودگی میں ان کی اہلیہ گوری خان بیٹی سوہانہ اور بیٹا آریان خان تصاویر بنوا رہے تھے کہ اچانک سلمان خان نے وہاں انٹری دی اور اپنے دوست کی فیملی کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان خان نے سلمان خان کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے ساتھ علیحدہ سے تصاویر بھی بنوائیں۔مداحوں نے سلمان خان کو اس طرح شاہ رْخ کی غیر موجودگی میں ان کی فیملی کے ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں خوب سراہا۔مداح یہ خبر جان کر بھی بیحد خوش ہیں کہ جلد ٹائیگر اور پٹھان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے جس کا انہیں بیصبری سے انتظار ہے۔ستاروں سے سجی اس شاندار تقریب میں کرینہ کپور، سیف علی خان، دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا، کرن جوہر، عامر خان اور ان کی فیملی سمیت بالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے شرکت کی۔

Related Articles