دیپیکا پڈوکون کی بھوٹان میں سیر و تفریح

ممبئی،اپریل۔دیپیکا پڈوکون چند روز قبل تک بھوٹان کی سیر کو نکلی ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی حالیہ فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کا جشن منایا۔وہ تین دن قبل بھارت واپس آگئی ہیں اور سوشل میڈیا پر دورہ بھوٹان کی تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں بھوٹان کے قدرتی مناظر ہیں، لذیذ کھانے ہیں، اداکارہ بدھ بھکشوؤں کی عبادت گاہ بھی گئیں۔ایک تصویر میں دپیکا تین بھوٹانی بچوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں، فلمی ستارے کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دیتے ہوئے بچوں کی خوشی بھی دیدنی ہے۔

Related Articles