ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل

ممبئی،جون۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی شاندار ڈانس ویڈیو سے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ،جس نے مداحوں کو خوش کر دیا۔جیسا کہ ثانیہ مرزا بالی ووڈ کی ایک حقیقی فین گرل ہے ،انہوں نے ایک مزاحیہ ریل بنائی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ویڈیو کا آغاز مائیکال بوبل کے سوے سے ہوا ،تاہم ، بعد میں انہوں نے بالی ووڈ کی سدا بہار فلم کبھی خوشی کبھی غم کے مشہور گانے بولے چوڑیاں سے شروع کیا۔ثانیہ مرزا نے اپنے کیپشن میں لکھا بالی ووڈ کب زندگی ہے اور ساتھ ریلز، بولے چوڑیاں اور سوے کو ہیش ٹیگ بھی کیا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں، شعیب ملک نے اعلان کیا تھاکہ ثانیہ مرزا نے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔ جوڑے نے 12 اپریل 2010 کو ایک مسلم شادی کی تقریب میں شادی کی۔

Related Articles