بھارتی شہری نے اپنے پسندیدہ کھانے کے نام کا ٹیٹو ہاتھ پر بنوالیا
دہلی،فروری۔کھانے کے شوقین بھارتی شہری نے اپنی پسندیدہ ڈش کے نام کا ٹیٹو اپنے ہاتھ پر بنوالیا۔بھارت میں راجما چاول کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ڈش بھی راجما چاول ہی ہے اور ڈش کو پسند کرنے والے بھارتی شہری نے ایک غیرمعمولی کام کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔بھارتی شہری کی یہ تصویر ایک فوڈ ڈیلیوری ایپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کبھی کسی چیز کو اتنا پسند کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے۔ اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ایک ہاتھ پر چھولے بھٹورے اور دوسرے ہاتھ پر پاؤ بھاجی کا ٹیٹو ، تو ایک صارف نے لکھا گلاب جامن اور ایک صارف نے تو چائے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ میں چائے لکھا۔