بھارتی اداکارہ کی برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی

ممبئی،جنوری۔بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی دے دی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان بھارتی سیاستدانوں کو شرم دلائی جو اس کے لباس کے انتخاب پر شکایت کررہے ہیں۔عرفی جاوید کو غیر روایتی فیشن اور عوام میں نیم برہنہ لباس پہننے پر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔ایک بھارتی سیاستدان چترا واگھ نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔پولیس شکایت پر ردعمل دیتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا کہ مجھے علم ہے کہ سیاستدانوں کے متعلق کچھ اپلوڈ کرنا خطرناک ہوتا ہے لیکن یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کرلوں، یا تو میں خود کو مار لوں یا ان (سیاستدانوں) کے ہاتھوں ماری جاؤں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ سب میں نے شروع نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کسی کے ساتھ کچھ برا کیا ہے، یہ سب بغیر کسی وجہ کے میرے پیچھے پڑے ہیں۔

Related Articles