بھارتی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی شوقین

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کون کون سے پاکستانی ڈرامے اور فنکار پسند ہیں۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ بھارتی ڈراموں کی نسبتاً پاکستانی ڈرامے حقیقت سے قریب تر ہوتے ہیں اور انہیں دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ایک فہرست تیار رکھتی ہیں کہ انہیں اب کون سا پاکستانی ڈرامہ دیکھنا ہے اور وہ 3 سے 4 دن میں اس ڈرامے کو مکمل دیکھ لیتی ہیں اور انہیں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’رقیب سے‘ ڈرامہ بہت پسند ہے۔ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ڈرامہ ’رقیب سے‘ کی مرکزی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا تو سرگن مہتا نے بھی اقرا عزیز کو اور ان کے کام کو سراہا۔

Related Articles