بھارت میں قتل کی دھمکیاں، سلمان خان کو دبئی محفوظ لگنے لگا

ممبئی،مئی۔بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد انہیں دبئی محفوظ لگنے لگا۔ ایک ٹی وی شو میں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اسٹار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتے ہیں لیکن دبئی میں کسی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی وہاں پر مکمل طور پر محفوظ محسوس ہوا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تھوڑا سا مسئلہ ہے اس لیے میں جہاں بھی جاتا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتا ہوں، میں خود بھی ان دنوں خوفزدہ رہنے لگا ہوں۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو عید کے بعد دبئی کے شاپنگ مال میں سکیورٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Related Articles