ممبئی-گوا ہائی وے کے پرشورام گھاٹ سیکشن پر ٹریفک 10 مئی تک بند

کولہاپور/رتناگیری، اپریل۔ مہاراشٹر میں رتناگیری ضلع کے چپلون میں ممبئی-گوا قومی شاہراہ کے پرشورام گھاٹ سیکشن پر سڑک کو چوڑا کرنے اور بقیہ کام کی تکمیل کے لیے، منگل سے آئندہ 10 مئی تک ہر روز دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان چھ گھنٹے تک کے لئے ٹریفک بند رہے گا۔رتناگیری ضلع انتظامیہ کے مطابق، غیر بھاری گاڑیوں کی ٹریفک کو کالمبستی-چیرانی سڑک سے موڑ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرشورام گھاٹ سیکشن پرممبئی-گوا قومی شاہراہ کو چار لین کرنے کا کام جاری ہے، جو بہت اہم ہے اور اسے بارش کے موسم سے پہلے مکمل کیا جانا ضروری ہے۔

Related Articles