گیا میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر حملہ، دو ہلاک، چار زخمی

گیا، ستمبر۔ بہار میں گیا شہر کے رام پور تھانہ علاقے میں منگل کی صبح ایک شخص نے اپنے سسرال کے چھ لوگوں پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا، جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ .
رام پور کے ایس ایچ او روی کمار نے یہاں بتایا کہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے مان پور پوکھرا محلہ کا رہنے والا پربھو مانجھی کئی مہینوں سے اپنے سسرال بھوئی ٹولی میں رہ رہا تھا۔ پربھو مانجھی نے آج صبح سسرال کے چھ لوگوں پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کrdیا۔ اس واقعے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 40 سالہ کانتی دیوی اور 8 سالہ چنٹو کمار شامل ہیں۔ زخمیوں کو انوگرہ نارائن اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد دو لوگوں کو پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔مسٹر کمار نے کہا کہ اس معاملے میں ملزم پربھو مانجھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اس واقعے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Related Articles