قنوج میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

قنوج، دسمبر۔ اتر پردیش کے قنوج ضلع کے تالگرام علاقے میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک کار کے کنٹینر سے ٹکرا جانے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب دہلی سے لکھنؤ جانے والی ایک کار گھنی دھند کی وجہ سے ایکسپریس وے پر آگے بڑھ رہے ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت میرٹھ کے لاوڈ نگر پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر سدھیر سنگھ، کلرک اسلم اور ڈرائیور تنوج ٹھاکر کے طور پر کی گئی ہے۔

Related Articles