مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اجین کے مختلف گربا پروگراموں میں شریک ہوئے
بھوپال، ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اتوار کی رات اپنے آبائی شہر اجین میں نوراتری کے موقع پر منعقدہ مختلف گربا پروگراموں میں شریک ہوئے۔ اس دوران انہوں نے گربا پنڈالوں میں ماں درگا کی آرتی اتاری اور دیوی ماں سے ریاست کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پراتھنا کی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو دہرہ میدان، ڈالڈا فیکٹری، سماجی انصاف پریسر، انجینئرنگ کالج بائی پاس پر منعقدہ سناتن منچ گربا مہوتسو، رشی نگر اور سندھی سماج کی جانب سے منعقدہ گربا پروگراموں میں شریک ہوئے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور وہاں موجود عقیدت مندوں اور گربا منتظمین کو مہا اشٹمی، مہا ن
ومی اور وجے دشمی کی مبارک باد پیش کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوراتری ماں شکتی کی عبادت کا مقدس تہوار ہے۔ ہم سب مل کر تمام تہوار پورے جوش و خروش، امنگ اور خوشی کے ساتھ منا رہے ہیں۔ انہوں نے ماں درگا سے ملک اور ریاست کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی پراتھنا کرتے ہوئے عوام کی خوش حالی، ترقی اور امن و سکون کی تمنا ظاہر کی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سماجی انصاف پریسر میں تعمیر کیے گئے ماں بگلامکھی مندر پہنچے، جہاں انہوں نے ماتا رانی کے درشن کیے۔ رکن پارلیمنٹ انیل فیروزیا نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ آنجہانی بھورے لال فیروزیا کی یاد میں منعقدہ گربا مہوتسو ’ڈانڈیا نی رات‘ میں بھی شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماں درگا کی عبادت کے نو دنوں میں آج آٹھواں دن ہے۔ ماں جگدمبا بھوانی کے آشیرواد سے ہندوستان دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر ان کے گھر میں گھس کر کارروائی کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پراتھنا کی کہ ملک کی مسلح افواج اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے قوم کی حفاظت کرتی رہیں اور سب کو ماں شکتی کا آشیرواد حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم سب خوشی اور مسرت کے ماحول میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان کی تمنا ہے کہ ہر شخص کی زندگی سے پریشانیاں دور ہوں اور سب کی منوکامنائیں پوری ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے اجین کی تاریخی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس شہر کو انادی نگری، اونتیکا نگری، پدماؤتی نگری اور امراؤتی نگری جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس شہر کی تاریخ شاندار رہی ہے۔ ماں کی کرپا سے اجین کی عظمت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی خوب صورتی میں مسلسل نکھار آ رہا ہے۔ڈاکٹر موہن یادو مَکسی روڈ پر ادارہ الکھ اجینی کی جانب سے منعقدہ گربا پروگرام میں بھی شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں کمیٹی کے منتظمین اجے تیواری، امیش سنگھ سینگر، ببلو دربار، بلبیر سنگھ پوار، سنجے اگروال اور روی سولنکی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنی بیٹیوں اور اہل خانہ کے ساتھ گھریلو ماحول میں ماں جگت جنی جگدمبا کا نوراتری تہوار خوشی اور جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ مَکسی روڈ علاقے کے مقامی باشندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے سبھی کو مبارک باد دی اور بیٹیوں کو سلام پیش کیا۔ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ عوام، ماؤں اور بہنوں کے آشیرواد اور وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح و بہبود کے مختلف کام انجام دے رہی ہے۔ آنے والے وقت میں اجین مزید ترقی کرے گا اور اس کی شان و شوکت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ لوگوں کو تہوار کی مبارک باد دینے آئے ہیں اور ہم سب عوامی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے آنے والے دسہرہ تہوار کی بھی سبھی کو مبارک باد پیش کی۔




