وزیر اعظم مودی نے پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک سے ملاقات کی
نئی دہلی، ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں حیدرآباد ہاؤس میں پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنما بھارت اور پولینڈ کے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔اس سے قبل ڈونالڈ ٹسک نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے امن اور عدم تشدد کے اصول آج بھی دنیا کو ترغیب دیتے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق، بھارت اور پولینڈ کے وزرائے اعظم دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک 21 سے 23 اکتوبر تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آج صبح وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’بھارت اور پولینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے ٹسک کے خیالات جان کر خوشی ہوئی۔‘‘قابلِ ذکر ہے کہ پولینڈ کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ڈونالڈ ٹسک کا یہ دوسرا دورۂ بھارت ہے۔ اس سے قبل وہ اپنے گزشتہ دورِ اقتدار میں 2010 میں بھارت آئے تھے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 2017 میں یورپی کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھارت-یورپی یونین سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھی نئی دہلی کا دورہ کیا تھا۔




