وزیراعلی تلنگانہ، وزیراعظم کی تقریب میں کیوں نہیں آئے؟بنڈی سنجے کا سوال

حیدرآباد،اپریل۔تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، حیدرآباد میں وزیراعظم کے پروگرام میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔انہوں نے وزیراعلی کے آج کے شیڈول کا انکشاف کرنے کامطالبہ کیا۔سنجے نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلی کا بہت انتظار کیا۔ وہ ان کے اعزاز میں ایک شال بھی لے کر آئے تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر ملک کے وزیر اعظم ریاست کی ترقی کے لیے حیدرآباد آتے ہیں تو کے سی آر کیوں نہیں تقریب میں نہیں آسکتے؟ سنجے نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی جو مسلسل مرکز پر ترقی میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگارہے ہیں، اب تلنگانہ کے عوام کو جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو ریاست کی ترقی نہیں چاہتے، انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز ریاست کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے، لیکن ریاستی حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے۔

Related Articles