وزیراعظم مودی نے کھرگون حادثہ کے متاثرین کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے فی کس دو دو لاکھ کی امداد کا اعلان کیا

بھوپال، نئی دہلی، مئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے کھرگون میں آج صبح ہوئے سڑک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو وزراعظم راحت فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق مسٹر مودی نے کہا کہ کھرگون میں سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کرتا ہوں ۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ موقع پر ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔وزراعظم نے کہا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وزیراعظم ریلیف فنڈ سے فی کس دو دو لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔

Related Articles