صدر مرمو 11 ستمبر سے دو روزہ دورے پر ادے پور جائیں گی

ادے پور، ستمبر۔صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 11 ستمبر کو دو روزہ دورے پر ادے پور جائیں گی۔شیڈول کے مطابق محترمہ مرمو صبح خصوصی طیارے سے ادے پور ہوائی اڈے پر پہنچیں گی۔ یہاں سے روانہ ہو کر مان پور (آبو روڈ) پہنچیں گی۔ وہ مان پور کے دامن میں واقع پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ جائیں گی اور عالمی سمٹ پروگرام کا افتتاح کریں گی۔ 12 ستمبر کو صدر جمہوریہ پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ سے روانہ ہوں گی اور ادے پور ہوائی اڈے پہنچ کر دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔

 

Related Articles