تونس کے صدر کو ’غدار‘ کہنے پر ٹی وی میزبان اور رکن پارلیمان گرفتار

تونسیہ،اکتوبر۔تونس کے صدر قیس سعید کو ایک ٹی وی پروگرام میں غدار کہنے کے نتیجے میں ایک رکن پارلیمان اور ٹی وی میزبان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مقامی ٹی وی چینل زیتونہ کے ایک پروگرام کے دوران قدامت پسند سیاسی جماعت کرامہ پارٹی کے سیاستدان عبدالطیف العلوی اور میزبان عامر عیاد نے ملکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار کہہ دیا تھا۔اس بارے میں سرکاری وکیل سمیر بن عمر نے بتایا کہ فوجی عدالت نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ان پر ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور فوج کی توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔اس بارے میں فوج اور پولیس کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ تونس کے صدر قیس سعید نے رواں برس جولائی میں صدارتی فرمان کے ذریعے ملک کا اقتدار سنبھال لیا تھا۔

Related Articles