آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا گھڑی ضبط ہونے کی بات سے انکار
ممبئی، نومبر۔ دبئی سے واپس آنے والے ٹیم انڈیا کے رکن آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے منگل کو ممبئی کسٹمز کی طرف سے قیمتی گھڑیاں ضبط کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی سے لائے گئے سامان کو چیک کرنے کاؤنٹر پر گئے تھے۔ اور اس نے ایئرپورٹ پر کسٹم کاؤنٹر پر کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں پانڈیا نے کہا کہ گھڑیوں کی قیمت 5 کروڑ نہیں بلکہ 1.5 کروڑ روپے ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ان گھڑیوں کی قیمت پانچ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ہندوستانی آل راؤنڈر پانڈیا کا کہنا تھا کہ ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز کو دی گئی معلومات کو سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے پھیلایاجا رہا ہے۔ ہاردک پانڈیا نے کہا کہ وہ 15 نومبر کی صبح دبئی سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے کسٹم کاؤنٹر پر اپنے سامان کی درست تفصیلات بتائیں۔ اس کے ساتھ اس نے وہاں کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی۔ پانڈیا نے کہا’’میں نے دبئی سے اپنی مرضی سے لائے گئے سامان کے بارے میں معلومات دی، جو وہاں قانونی طور پر خریدے گئے تھے۔ سامان کی جو بھی کسٹم ڈیوٹی تھی میں نے ادا کی۔ میرے خلاف قانونی حدود کی خلاف ورزی کے تمام الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کسٹم نے ان سے خریدے گئے سامان کے کاغذات مانگے جو اس نے جمع کرائے ہیں۔ وہ فی الحال قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کی میں نے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ممبئی کسٹمز نے کہا’’کسٹم ڈپارٹمنٹ نے اتوار کو کرکٹر ہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ روپے کی دو گھڑیاں ضبط کیں، جو دبئی سے واپس آ رہے تھے۔ کرکٹر کے پاس گھڑیاں خریدنے کی رسید نہیں تھی‘‘۔ خیال رہے ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد دبئی سے وطن لوٹ رہے تھے۔