لاریئس نے میسی کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا

پیرس، مئی۔ ارجنٹینا کے فٹبالر اور سات بار کے بیلن ڈیور فاتح لیونل میسی کو لاریئس اسپورٹس ایوارڈ تقریب میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔2022 فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی قیادت کرنے والے 35 سالہ کھلاڑی کو پیر کے روز ٹاپ ایونٹ میں ان کی کارکردگی کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی تھی۔ فرانس کے معروف اسٹرائیکر کائیلین ایمباپے، اسپین کے رافیل نڈال اور دو بار کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن ورسٹاپن بھی اس ایوارڈ کے لیے میدان میں تھے۔اس تقریب میں ارجنٹینا کو سال کی بہترین ٹیم قرار دیا گیا۔ تقریب میں اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے ساتھ موجود میسی نے اپنے ساتھ ٹیم کا ایوارڈ قبول کیا۔اس سے قبل میسی نے 2020 میں برطانیہ کے فارمولا ون چیمپئن لیوس ہیملٹن کے ساتھ مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ جیتا تھا۔

Related Articles