عالمی چیمپئن شپ: دیپک، نشانت کوارٹر فائنل میں

تاشقند، مئی۔ ہندوستانی باکسر دیپک بھوریا اور نشانت دیو نے منگل کو اپنے اپنے مقابلے جیت کر عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دیپک نے 51 کلوگرام زمرے کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے ژانگ چیماؤ کو 5-0 سے شکست دی۔ نشانت (71 کلوگرام) نے پہلے ہی منٹ میں فلسطین کے ندال فوکاہا کو دو بار چت کر کے آخری 16 کا مقابلہ جیت لیا۔دیپک اور نشانت اب کانسی کے تمغے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔ دن کے آنے والے مقابلے میں سچن سیواچ (54 کلوگرام) اور آکاش سنگوان (67 کلوگرام) اپنے اپنے کوارٹر فائنل کے لیے رنگ میں داخل ہوں گے۔

 

Related Articles