شہزادہ محمد بن سلمان کی درعیہ میں فارمولا ای ریس میں حاضری

ریاض،جنوری۔آج بروز ہفتہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فارمولا ای درعیہ 2023 مقابلوں میں حاضر ہوئے۔ اس مقابلے میں تیز ترین، سب سے ہلکے اور سب سے زیادہ طاقتور الیکٹرک موٹرسپورٹ کے معروف ترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ریس ٹریک پر آمد ہوئی تو ان کا استقبال وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی فیڈریشن فار موٹر سپورٹس اینڈ موٹر سائیکل کے صدر شہزادہ خالد بن سلطان الفیصل نے کیا۔ اس موقع پر شاہی ترانہ بجایا گیا۔ پھر شہزادہ محمد بن سلمان ریس دیکھنے کے لیے مرکزی پلیٹ فارم پر گئے۔سعودی وزارت کھیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے متاثر کن رہنما کا خیرمقدم کیا اور ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے متاثر کن شہزادے، وڑن کے گاڈ فادر کو فارمولا ای درعیہ 2023 میں خوش آمدید۔ آپ کی موجودگی ایک اعزاز ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔جمعہ کے روز اپنے نویں سیزن میں عالمی ریس ’’ اے بی بی فارمولا ای‘‘ کے دوسرے اور تیسرے راؤنڈ کے مقابلے شروع ہوئے اور ہفتہ کو اس کی سرگرمیاں بین الاقوامی سٹارز کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔اس سال ریس 2.495 کلومیٹر لمبائی کے سرکٹ پر منعقد کی گئی تھی۔ اس میں 21 موڑ شامل تھے۔ اس کی تعمیر کے حالات مقامی مواد کی ضروریات کے ساتھ مشروط تھے۔ اس میں بہترین ریسنگ سرکٹس کی تیاری میں اعلی معیار کا دھیان رکھا گیا تھا۔

Related Articles