بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی اپنے بیٹے کے ہمراہ سوئمنگ پول میں نہانے کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل
ممبئی،مارچ۔ بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی اپنے بیٹے کے ہمراہ سوئمنگ پول میں نہانے کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔ خبروں کے مطابق شویتا تیواری بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارآں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے ریناش کوہلی کے ہمراہ سوئمنگ پول میں نہانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ شویتا تیواری کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام پلک تیواری ہے۔ پلک تیواری ان کے پہلے شوہر راجا چوہدری سے ہے اور اب وہ بھی ماڈلنگ کی اپنے کیریئر کی شروعات کر چکی ہے جبکہ بیٹا ریناش ان کے دوسرے شوہر ابھینو کوہلی سے ہے۔ شویتا متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور بہترین پرفارمنس پر کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔