فٹبالر نیمار اسپین میں بدعنوانی کے الزامات سے بری
بارسلونا،اکتوبر۔ برایل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو اسپین کی عدالت نے بدعنوانی کے الزامات سے بری کر دیا۔ نیمار سینٹوس کلب سے بارسلونا فٹ بال کلب منتقلی کے وقت بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے تھے، انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔ استغاثہ نے نیمار اور دیگر ملزمان کے خلاف بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسٹار کھلاڑی وہ ان دنوں فرانسیسی کلب پی ایس جی کیلئے کھیل رہے ہیں