رائے نے کے کے آر میں شمولیت اختیار کی

کولکتہ، اپریل ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے شکیب الحسن کی جگہ انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے کو آئی پی ایل 2023 کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل کے اس سیزن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں جب کہ کے کے آر کے کپتان شریاس آئر بھی کمر کی سرجری کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایسے میں ٹیم نے رائے کو 2.8 کروڑ روپے میں طلب کیا ہے، جب کہ ان کی اصل قیمت 1.5 کروڑ روپے تھی۔رائے اس سے قبل آئی پی ایل کے 2017، 2018 اور 2021 کے سیزن میں کھیل چکے ہیں۔ وہ آخری بار سن رائزرس حیدرآباد کے لیے 2021 میں کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔ انہوں نے اس سیزن میں پانچ میچ کھیلے اور ایک نصف سنچری سمیت 150 رنز بنائے تھے۔رائے نے انگلینڈ کے لیے 64 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں جس میں 137.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1522 رنز بنائے ہیں جن میں آٹھ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Related Articles