رائیلی روسو نے ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں دو ریکارڈز اپنے نام کرلیے

سڈنی،اکتوبر۔ سڈنی میں ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقا کے رائیلی روسو نے دو ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ کوئنٹن ڈی کوک اور رائیلی روسو نے دوسری بڑی شراکت کا ریکارڈ بنایا۔ جمعرات کو بنگلہ دیش کیخلاف 163 رنز کی شراکت بنائی۔ ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں کی سب سے بڑی شراکت سنگاکارا اور جے وردھنے نے 2010 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 166 رنز کی بنائی تھی۔ پاکستان کے بابر اعظم اور رضوان نے 152 رنز کیساتھ تیسری بڑی پارٹنر شپ بناچکے ہیں۔ اس کے علاوہرائیلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل دو سنچریاں جڑکر منفرد ریکارڈ بنادیا۔ انہوں نے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف109 رنز بنائے، وہ میگا ایونٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پروٹیز بیٹر بھی بن گئے۔ انہوں نے اس سے قبل اس ماہ کے شروع میں بھارت کیخلاف سیریز کے تیسرے میچ میں بھی ناقابل شکست 100 رنز بنائے تھے۔

Related Articles