رنبیر کپور 40 برس کے ہوگئے

ممبئی،ستمبر۔ بالی ووڈ سپر سٹار رنبیر کپور آج 40 برس کے ہوگئے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے اپنی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام اپنی رہائش گاہ میں ہی رکھا۔ رنبیر کپور آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اداکارنبیرکپور اور عالیہ کی شادی کے بعد یہ رنبیر کی پہلی سالگرہ ہے۔ سالگرہ کی پارٹی میں انکی والدہ نیتو کپور، فلمساز کرن جوہر، آیان مکھرجی، آدتیہ رائے کپور،سمیت دیگر نے شرکت کی۔بالی وڈ رپورٹس کے مطابق سالگرہ کے موقع پر رنبیرکپور اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوش دیکھائی دیں۔ سالگرہ کا دن اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ منانے پر رنبیر کپور انتہائی خوش ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کے نام ایک جذباتی پوسٹ تحریرکی۔ جس میں لکھا کہ "یہ سال آپ کے لیے کافی اہم رہا ہے، جس میں تم نے بہت سے سنگ میل عبور کیے۔ ان سب میں تمارے والد کو بہت یاد کیا وہ یقینا خوش ہوتے اور خوشی کے ساز بجاتے۔ سالگرہ مبارک ہو !”.واضح رہے کہ اداکاررنبیر کی ذاتی زندگی میںاس سال بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ بالی ووڈ سٹاررنبیر کپوراور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں، جس پر دونوں بے حد خوش ہیں۔

 

Related Articles