ہم آخری پانچ اوورز میں اپنے منصوبوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکے: جڈیجہ
پونے، اپریل۔چنئی سپر کنگز کے کپتان رویندر جڈیجہ نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ٹیم آخری پانچ اووروں میں اپنے منصوبوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔جڈیجہ نے اتوار کو میچ کے بعد کہا، “ہم نے پہلے چھ اوور میں اچھا کھیلا، لیکن ڈیوڈ ملر نے بہت اچھے شاٹس کھیلے، انہیں کریڈٹ جاتاہے۔ گیند رک کرآرہی تھی، سوچا کہ یہ ایک اچھا اسکور ہے، لیکن آخری پانچ اوورز میں ہم اپنے منصوبے سے فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ کرس جارڈن کے ساتھ ہم آخری اوور میں گئے وہ تجربہ کارہیں، لیکن وہ آج ایسا نہیں کر سکے، اسی وجہ سے یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے۔