گزشتہ 22 سال سے شہری کیوں نہیں نہایا؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

گوپال گنج،بہار ،اگست۔صحت مند زندگی گزارنے کے چند اصولوں میں جسم کی صفائی ستھرائی رکھنا اور نہانا لازم ہے۔آپ بغیر نہائے کتنے دن تک سکون سے رہ سکتے ہیں؟ یقیناً آپ کا جواب کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ 2 دن ہوگا لیکن آج ہم کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو گزشتہ 22 سے بغیر نہائے صحت مند زندگی گزار رہا ہے اور اس کے اس عمل کی وجہ جان کر حیران ہوجائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے 62 سالہ شہری دھرما دیو رام نے 40 سال کی عمر میں قسم کھائی تھی کہ جب تک معاشرے میں خواتین پر تشدد، زمین کے تنازعات پر جھگڑے اور جانوروں کا قتل بند نہیں ہوتا تب تک وہ اپنے جسم پر پانی نہیں بہائیں گے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 22 سال سے نہائے بغیر دھرما دیو کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ،انہیں کوئی بیماری نہیں ہوئی اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔میڈیا کے مطابق دھرما دیو نے بتایا کہ 1975 میں، میں نے بنگال میں ایک فیکٹری میں کام کیا اور 1978 میں شادی کرلی اور زندگی گزارنے لگ گیا لیکن 1987 میں مجھے اچانک احساس ہوا کہ معاشرے میں زمینی تنازعات، جانوروں کے قتل اور خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔اس لیے میں نے ایک ‘گْرو’ سے رابطہ کیا جنہوں نے مجھے اپنا شاگرد بنا لیا اور مجھے اس راستے پر چلنے کی ترغیب دی جس کے بعد میں نے عہد کیا کہ جب تک معاشرے سے ان برائی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا میں نہیں نہاؤں گا۔رپورٹس کے مطابق 2003 میں دھرما دیو کی بیوی مایا دیوی کا انتقال ہوا لیکن انہوں نے غسل نہیں کیا بعد میں ان کا ایک بیٹا فوت ہوا لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہے۔ بعد ازاں رواں سال7 جولائی ان کے ایک اور بیٹے کی موت لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے جسم پر پانی نہیں بہایا۔دوسری جانب گاؤں کے افراد انہیں برا یا گندا نہیں کہتے بلکہ ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

Related Articles