کین ولیمسن بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار

ممبئی،نومبر۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اس ہفتے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بدھ یعنی کل بھارت کے شہر جے پور میں کھیلا جائے گا لیکن کین ولیمسن بھارت کے خلاف ہی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کو ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ریڈ بال کے دو میچوں کی تیاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کین ولیمسن کی غیرموجودگی میں ‘ ٹم ساؤتھی’ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ساؤتھی اور کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس اور مچل سینٹنر 25 نومبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کانپور میں جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارتی کپتان ورات کوہلی بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جب کہ روہت شرما، وکٹ کیپر رشاب پانٹ، فاٹ بولر جسپریت بمرا اور محمد شامی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔کوہلی کی غیرموجودگی میں اجنکیا رہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Related Articles