کیا واقعی سلمان خان 57 سال کے ہیں؟
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تازہ ترین تصویر دیکھ کر ان کی فٹنس کا خوب اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی اس سے ان کی عمر کے حوالے سے دھوکا کھانا بھی خوب ممکن ہے۔میڈیا کے مطابق 57 سالہ سلمان خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے جس میں اداکار نے اپنی بنا شرٹ کے تصویر شیئر کی ہے۔سلمان خان نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے لیکن یقینی طور پر آرام نہیں ہے۔‘بالی ووڈ اداکار کی جانب سے تصویر شیئر کرتے ہی ان کے اکاؤنٹ پر کمنٹس لکھنے والوں کا سیلاب اْمڈ آیا۔سلمان خان کی تصویر کو ان کے اکاؤنٹ پر 17 گھنٹے کے اندر تقریباً 26 لاکھ مرتبہ پسند کیا گیا جبکہ ہزاروں تعریفی کمنٹس بھی لکھے گئے۔