ترکیہ کے وزیر خارجہ چاوش اولو روس کے دورے پر، روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات

ماسکو، مئی۔ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں، شام کے موضوع پر متوقع چہار فریقی وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل، اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ ملاقات کی۔چاوش اولو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاوروف کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے شام، یوکرین اور قاقیشیا کے حالات اور اناج سمجھوتے پر بات چیت کی۔واضح رہے کہ ماسکو میں ترکیہ، روس، ایران اور شام ‘ بشار الاسد انتظامیہ کے وزرائے خارجہ کا شام کے موضوع پر اجلاس ہو رہا ہے۔توقع ہے کہ اجلاس میں تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، سیاسی مرحلے اور مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی سمیت انسانی موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles