کیارا ایڈوانی کی نظر میں شادی کرنے کیلئے سب سے اہم بات کیا ہے؟
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی7 فروری کو راجھستان میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تو اس جوڑی کی زندگی کے اس اہم موقع پر کیارا ایڈوانی کا ایک پرانا انٹرویو میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگا۔کیارا ایڈوانی نے 2021ء میں اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ’مجھے لگتا ہے کہ انسان کو شادی ہمیشہ صحیح وجہ سے کرنی چاہیئے، میری زندگی میں شادی کی صحیح وجہ صرف محبت ہوگی۔اْنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر محبت ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے چاہے آپ کے راستے میں کتنی بھی بڑی پریشانی آئے کیونکہ محبت ایک ایسی چیز ہے جو ہمیشہ مضبوط بنیاد رہے گی اور سب کچھ اسی پر قائم ہے۔یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ نے 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’شیرشاہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔