ممبئی،جولائی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتے کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔