میامی اوپن ٹینس، اینڈی مرے کو شکست

میامی ،مارچ۔عالمی نمبر دو ٹینس پلیئر ڈینل میدویدیف نے سابق نمبر ون برطانیہ کے اینڈی مرے کو میامی اوپن چیمپئن شپ میں شکست دے کر باہر کردیا۔ دفاعی چیمپئن ہربرٹ ہرکاز نے فرانس کے آرتھر رینڈرکنچ کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرکے گھر کا راستہ دکھا دیا۔ خواتین سنگلز میں جاپان کی نائومی اوساکا چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں، انہیں چیکوسلواکیہ کی حریف کیرولینا مچووا کے خلاف واک اوور مل گیا۔ امریکی کی ڈینلی کولنز نے ویرا زوانوریوا جبکہ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینسچ نے برطانوی ہیتھر واٹسن کو شکست دی۔

Related Articles