کرینہ کپور کو فلم ’جب وی میٹ‘ کی ’گیت‘ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی ،اگست۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو فلم ’جب وی میٹ‘ میں اپنے کردار ’گیت‘ کے بارے میں تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔کرینہ کپور خان جوکہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کے بعد سے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اب اپنے ایک انٹرویو کی وجہ سے مشکل میں پڑگئی ہیں۔اْنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی مشہور فلم ’جب وی میٹ‘ میں اپنے کردار ’گیت‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’میرے گیت کے کردار ادا کرنے کی وجہ سے ہریم پینٹس کی سیل اور انڈین ریلوے کا ریوینیو دونوں بڑھ گئے‘۔ اس تبصرے کے بعد سے اْنہیں بھارتی شہریوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ تاہم، کرینہ کپور خان نے ابھی تک بھارتی شہریوں کی جانب سیخود پر ہونے والی اس تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Related Articles