کا تجربہ اچھا، جلد سیریز ہوگی، انگلش کرکٹر ڈینی ویٹ

راولپنڈی ،مارچ۔ انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے پنڈی اسٹیڈیم میں97 ر نز کی اننگز کھیلنے کے بعد کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جلد دو طرفہ سیریز ہوگی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا ہے جب میں وطن واپس جاوں گی تو سب کو بتاؤں گی کہ پاکستان بہت اچھی جگہ ہے۔ اپنی ساتھی کھلاڑیوں سے پاکستان میں گذارے وقت اور تجربات کو شیئر کروں گی۔ پاکستان کے ہوٹل اچھے ہیں۔ ہماری خاطر مدارت میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جارہی۔ پر امید ہوں کہ پاکستان میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز ہوگی۔

Related Articles