ٹم پین کرکٹ ٹیموں کو افغانستان کے بائیکاٹ پر اکسانے لگے

سڈنی،ستمبر- خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کے بعد آسٹریلین ٹیسٹ کپتان ٹم پین انٹرنیشنل ٹیموں کو افغان ٹیم کے بائیکاٹ پر اکسانے لگے۔ کرکٹ کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف نومبر میں ہوبارٹ ٹیسٹ منسوخ کرنے کی دھمکی پہلے ہی دیدی ہے۔ ٹم پین کہتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کھیلتے دیکھنا بہت مشکل ہوگا، ا مکان ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار یا افغانستان ٹیم کا بائیکاٹ کر سکتی ہیں۔ ہمارے تمام کھلاڑی ٹیسٹ منسوخی کے کرکٹ آسٹریلیا کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس کے ورلڈ کپ پر بھی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک اس اقدام کے خلاف کھڑے ہوسکتے ہیں۔ میرے خیال میں ہر ٹیم کو اس بارے میں بات کرنا چاہیے۔ آئی سی سی سے اب تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا لہٰذا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ کیا موقف اختیار کرتی ہے۔ انہوں نے آئی سی سی سے سوال کیا کہ اگر ٹیمیں افغان ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کریں اور حکومتیں انہیں ہماری سرزمین پر اترنے کی اجازت نہ دیں تو اسی ٹیم کو آئی سی سی کے منظور شدہ ایونٹ میں کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟

Related Articles