پری نیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی،اپریل۔بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی۔آج کل بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم اب دونوں کی منگنی کی تاریخ کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 اپریل کو پری نیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 10 اپریل کو پری نیتی اور راگھو نئی دہلی میں ایک نجی تقریب میں منگنی کرکے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔ راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی، اب سب کو ان دونوں کے رشتے کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔ دونوں کو گزشتہ دنوں کئی بار ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ شادی کے حوالے سے پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے اب تک کوئی لب کشائی نہیں کی۔

Related Articles