پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بولرز بھارت کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں: ناصر حسین

لندن،جولائی۔انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کے معترف ہوگئے۔ناصر حسین نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بولرز بھارت کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں، تاریخ بتاتی ہے کہ شاہین آفریدی نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا کر رکھ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما اینڈ کمپنی کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز سیکچھ بہتر انداز سے کھیلنا سیکھنا ہوگاکیوں کہ شاہین آفریدی نے بھارت کے پرخچے اڑا دیے تھے۔سابق کپتان کاکہنا تھا کہ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز جیتی، بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کے دبئی میں ہونے والے میچ سے سیکھنا ہوگا، بھارت کی ٹاپ آرڈر کو ڈرپوک بننے کی ضرورت نہیں، دبئی میں بھارت کے بیٹرز ڈرپوک ہوگئے تھے۔ناصر حسین نے بھارت کو مشورہ دیا کہ جب آپ کے پاس مڈل آرڈر میں ریشبھ پنٹ اور ہاردک پانڈیا ہوں تو ڈرپوک بننے کی ضرورت نہیں، چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں محمد عامر نے بھارتی بیٹرز کو اڑا کر رکھا تھا۔

Related Articles